مغربی بنگال کے سابق گورنر اور موجودہ بھارت کے نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکر نے یوم اساتذہ کے موقع پر ٹیچرز اور طالب علموں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔Vice President Of India Jagdeep Dhankhar Message To Teachers And Students On Teachers Day
پیر کو یہاں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پیغام میں مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ ہماری زندگیوں کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔ ہندوستانی ثقافت میں گرو کا ایک اہم مقام ہے، جو جہالت کے اندھیرے کو دور کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم کی تعمیر کے لئے وقف اساتذہ کے لئے میری نیک خواہشات۔"ایک اور پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے پہلے نائب صدر اور سابق صدر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ ایک بصیرت اور عظیم فلسفی تھے۔ تعلیمی میدان میں ان کی اہم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:PM Modi to meet Teachers آج پی ایم مودی نیشنل ٹیچر ایوارڈ -2022 کے فاتحین سے ملاقات کریں گے
انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی ہی ان کی زندگی کااہم مقصد ہے۔اساتذہ اور اسٹوڈنٹس ہی ان کے مقصد کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ان کے ہاتھوں میں بہترمستقبل ہے۔