لندن: برطانیہ کے دورے پرپہنچے بھارت کے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کو مارلبرو ہاؤس میں منعقدہ استقبالیہ میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور دولت مشترکہ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹویٹ کیا کہ نائب صدر جمہوریہ نے دولت مشترکہ کے ادارے کو مضبوط اور زیادہ فوکس بنانے پردولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، مارلبورو ہاؤس، لندن میں کنگ چارلس سوم کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے دولت مشترکہ کے اداروں کو مضبوط اور زیادہ مرکوزبنانے پر دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: British Media on Prince Charles: 'پرنس چارلس نے بن لادن خاندان سے عطیے کی رقم حاصل کی'
واضح رہے کہ چارلس III برطانیہ اور دولت مشترکہ کے دیگر 14 ممالک کے وارث ہیں۔ چارلس بکنگھم پیلس میں اپنے نانا جارج ششم کے دور میں پیدا ہوئے تھے اور وہ تین سال کے تھے ،جب ان کی والدہ الزبتھ دوم نے 1952 میں تخت سنبھالا، جس نے انہیں وارث بنایا۔ چارلس اپنی والدہ کی جانب سے سرکاری فرائض اور مصروفیات انجام دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے 1976 میں The Prince's Trust کی بنیاد رکھی، The Prince's Charities کو سپانسر کرتے ہیں، اور 800 سے زیادہ دیگر خیراتی اداروں اور تنظیموں کے صدر ہیں۔ انہوں نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور معاشرے میں فن تعمیر کی اہمیت کی وکالت کی ہے۔
یو این آئی