وینکیا نائیڈو نے منگل کو ایک پیغام میں کہا کہ تعلیمی خواندگی اور شمولیت جمہوریت کا ضروری حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر اساتذہ اور طلبا کو نیک خواہشات۔ خواندگی، تعلیم اور تکنالوجی شمولیاتی جمہوریت کو بااختیاری بنانے کا ضروری جزو ہیں۔ اس موقع پر آتم نربھر بھارت، باصلاحیت ہندوستان اور خواندہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں‘‘۔
وہیں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہولت نے آج بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔
گہلوت نے ملک کے عوام، اساتذہ اور تدریسی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی ہمہ جہت ترقی میں تعلیم کی اہمیت سے سبھی واقف ہیں۔ تعلیم سے ہی جمہوریت کو طاقت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہالت کی لعنت کو ختم کرکے سبھی خواندہ بنیں تاکہ تعلیم کے شعبے میں راجستھان صف اول کی ریاستوں کی فہرست میں کھڑا ہوسکے اور ملک میں جمہوریت کی بنیاد مزید مضبوط ہو۔