ETV Bharat / state

دہلی: عوام پر مہنگائی کی مار، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 7:32 PM IST

ٹھنڈ کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر جو ایک ہفتہ پہلے 30 روپے کلو تھا۔ اب کئی جگہوں پر 60 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ پیاز جو 20 روپے کلو تھی، کئی جگہوں پر 60 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

دہلی: عوام پر مہنگائی کی مار، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
دہلی: عوام پر مہنگائی کی مار، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پر پہلے کورونا، فضائی آلودگی اور اب مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کے بڑھتے دام کی وجہ سے سبزی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ سبزیاں جو ایک ماہ قبل 30-40 روپے فی کلو فروخت ہوتی تھیں اب 50-60 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔

ٹھنڈ کے ساتھ ہی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر جو ایک ہفتہ پہلے 30 روپے کلو تھا۔ اب کئی جگہوں پر 60 روپے کلو ہو گیا ہے۔ پیاز جو 20 روپے کلو تھی، کئی جگہوں پر 60 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

ایک سبزی فروش ناظم نے بتایا کہ جیسے جیسے ٹھنڈ بڑھ رہی ہے قیمت کم ہونے کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس وقت مٹر 100 روپے کلو، آلو 30 روپے، ٹماٹر 60 روپے، کھیرا 40 روپے اور گوبھی 40 روپےفی کلو فروخت ہورہا ہے۔

محمد ناظم نے بتایا کہ سبزی مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگ کم خرید رہے ہیں۔ ایک دوسری سبزی فروش محمد اشرف نے بتایا کہ آلودگی کی وجہ سے کاروبار ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ جو سبزی صبح لیکر آتے ہیں شام تک بڑی مشکل سے آدھی فروخت ہوپاتی ہے۔ اس نے بتایا کہ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں اس لیے لوگ خریداری کم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: تاریخی جامع مسجد آثارِ قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار

واضح رہے کہ شمالی ہند میں ٹھنڈ کی شروعات ہوگئی ہے، جس کا اثر دہلی میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس موسم میں عام طور پر سبزیاں سستی ہو جاتی ہیں لیکن امسال سبزیاں مہنگی ہی ہوتی جارہی ہیں۔ اس کی ایک وجہ فضائی آلودگی بھی ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.