وزیر ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ 25 مئی کو وندے بھارت مشن کے تحت دوحہ، سان فرانسسکو، ملبورن اور سڈنی میں پھنسے 833 بھارتیوں کو 4 پروازوں کے ذریعہ دہلی، گیا، کوچی اور احمد آباد پہنچایا گیا۔
مرکزی حکومت نے بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو ملک واپس لانے کے لیے 7 مئی سے وندے بھارت مشن کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا تھا جبکہ 16 مئی سے اس کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا تھا۔
گذشتہ ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا تھا کہ وندے بھارت مشن کے تحت 20 ہزار شہریوں کو ملک واپس لایا گیا ہے جبکہ تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزارت خارجہ نے وندے بھارت مشن کے دوسرے مرحلہ میں 13 جون تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کا 16 مئی سے آغاز ہوا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ کےتحت 47 ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو 162 پروازوں کے ذریعہ ملک واپس لایا جائے گا۔