دہلی پولیس کے اہلکاروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور بعض پولیس اہلکار کی کورونا سے اموات بھی ہو چکی ہیں۔
ڈی سی پی نے کہا کہ ہمارے بہت سارے پولیس اہلکار مستقل طور پر اس کا استعمال کررہے ہیں اور وہ صحت مند ہیں اور آج جو دوا ہمیں دی گئی ہے ، ہم اسے اپنے ضلعی تھانوں میں دیں گے۔
انہوں نے اس پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ ہومیوپیتھی کے ڈاکٹر پنکج اگروال کا کہنا ہے کہ یہ دوا موثر ثابت ہورہی ہے۔بہت سے ایسے تھانے باقی ہیں جہاں یہ دوائیں دستیاب نہیں کرائی جا سکی ہیں جلد ہی ہم وہاں بھی اپنی خدمات پیش کریں گے۔ادارے کے صدر سنجے شرما نے کہا کہ وہ ہر تھانے میں مستقل طور پر مفت دوائیں تقسیم کر رہے ہیں ، جس کے نتائج بہت اچھے اور مؤثر برآمد ہو رہے ہیں۔