ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia: جامعہ کے پروفیسر نوید اقبال ملبورن یونیورسٹی کے لیے اعزازی پرنسپل فیلو مدعو - دہلی کی خبر

جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ نفسیات کے پروفیسر نوید اقبال کوآسٹریلیا کے ملبورن یونیورسٹی نے بطور اعزازی پرنسپل فیلو کے تین سال کے لیے مدعو کیا ہے۔University of Melbourne invites JMI Professor as Honorary Principal Fellow

جامعہ کے پروفیسر نوید اقبال ملبورن یونیورسٹی کے لیے اعزازی پرنسپل فیلو مدعو

author img

By

Published : May 26, 2022, 11:06 PM IST

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ نفسیات کے پروفیسر نوید اقبال نے تین کتابیں تصنیف کی ہیں اور ان کے 75 سے زیادہ تحقیقی مضامین قومی اور بین الاقوامی جرائد و رسائل میں چھپ چکے ہیں۔ کتابوں میں ان کے دس ابواب بھی شائع ہوچکے ہیں اور سمیناروں اور کانفرنسوں میں تقریباً پچاس مقالات بھی پیش کرچکے ہیں۔

وہیں پروفیسر نوید اقبال کوآسٹریلیا کے ملبورن یونیورسٹی نے بطور اعزازی پرنسپل فیلو کے تین سال کے لیے مدعو کیا ہے۔ پروفیسر اقبال نے دعوت نامہ قبول کرلیاہے اور اس رول میں وہ ملبورن یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن کے سینٹر فارویل بی ئنگ سائنس میں تحقیق و تدریس میں اپنی خدمات انجا م دیں گے۔
قیو ایس عالمی رینکنگ2022 کے مطابق ملبورن یونیورسٹی آسٹریلیا کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں سے دوسرے مقام پر ہے جب کہ دنیا بھر کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں وہ37ویں مقام پر ہے۔
اس سے قبل ستمبر 2021 میں پروفیسر نوید اقبال کو بین الاقوامی فاؤنڈیشن آف دی ہاؤس آف ہیومن سائنسز،فرانس کی جانب سے 'ڈائریکٹرس آف ایسو سی ایٹیڈ اسٹڈیز'(ڈی ای اے) کے مؤقر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔اس پروگرام کے تحت انھیں فرانس میں تحقیق کے مقصد سے قیام کے ساتھ بچوں کے تئیں برے برتاؤاور بچوں کے تحفظ کے موضوع پر فرانس میں دماغی صحت سے وابستہ پیشہ وروں کے تناظر کی تفہیم بھی اس کا مقصد تھا۔جسے بعد میں ہندوستانی تناظر میں ہندوستانی دماغی صحت کے وابستہ پیشہ وروں کا موازنہ بھی کرنا تھا۔
ٹور یونیورسٹی،فرانس نے بھی نویداقبال کو بچوں کے ساتھ برے برتاؤ اور دماغی صحت پر اس کے مضر اثرات کی جانچ سے متعلق خطبات دینے کے لیے مدعو کیا تھا۔
انھیں لایسٹر یونیورسٹی (برطانیہ)کی گلوبل چیلنجز رسرچ فنڈ (جی سی آرایف) ویزیٹنگ فیلو شپ۔2019 بھی مل چکا ہے۔اس کے علاوہ متعدد دیگر بین الاقوامی گرانٹس اور رسرچ پروجیکٹس بھی انھیں ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.