ETV Bharat / state

یونیٹیک کے ایم ڈی سنجے چندرا کی جیل میں روزانہ ملاقات کی درخواست مسترد - جسٹس وبھو باکھرو

دہلی ہائی کورٹ نے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے کے خردبرد کے معاملے میں ملوث یونیٹیک کے ایم ڈی سنجے چندرا کی جیل میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے وکلاء، اکاؤنٹنٹ اور مشیروں سے روزانہ ملاقات کو مسترد کر دیا ہے۔

یونیٹیک کے ایم ڈی سنجے چندرا کی جیل میں روزانہ ملاقات کی درخواست خارج

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 6:48 PM IST

جسٹس ویبھو باکھرو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سنجے چندرا کو اضافی سہولیات فراہم نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سنجے چندرا کو جیل کے دوسرے قیدیوں کی طرح ہر ہفتے دو بار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آدھے گھنٹے تک اپنے وکیلوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے صرف اپنے وکلاء سے ملاقات کی اجازت ہوگی نہ کہ اس کے کنبہ کے افراد اور دوستوں سے۔ گھر والوں اور دوستوں سے بات کرنے کے لئے فون کی محدود سہولت دی جائے گی کیونکہ دوسرے قیدیوں کو یہ سہولت ملتی ہے۔

سماعت کے دوران سنجے چندرا کی جانب سے وکیل ابھیمنیو بھنڈاری اور انوروپ چکرورتی نے کہا کہ وہ اس حکم پر ضروری وضاحت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

سماعت کے دوران دہلی حکومت کی جانب سے وکیل راہل مہرا اور چیتنیز گوسائیں نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی 2019 کو سپریم کورٹ نے سنجے چندرا اور اجے چندرا کو دی جانے والی اضافی سہولیات واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو دونوں کو عام قیدی کی طرح سلوک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سنجے چندرا کو 31 مارچ 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.