ETV Bharat / state

جے ای ای میں کامیاب طلبا سے مرکزی وزیر تعلیم کی بات چیت - والدین کا اس مشکل وقت میں حکومت پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے جوائنٹ داخلہ امتحان (جے ای ای) اڈوانس امتحانات پاس کرنے والے طلبا کو مبارک باد پیش کی اور ٹاپ کرنے والے طلبا سے فون پر بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو کورونا بحران کے مشکل حالات میں کامیابی کے ساتھ امتحانات کروانے کے لیے بھی مبارک باد دی۔

union minister of education talked to the successful students in jee
جے ای ای میں کامیاب طلبا سے مرکزی وزیر تعلیم نے بات کی
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:16 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے این ٹی اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم نے کورونا بحران کے باوجود امتحان منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی ذمہ داری این ٹی اے کو سونپی تھی۔

این ٹی اے نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے۔ تمام طلباء اور اساتذہ کی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے امتحان مراکز میں انتظام کیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے امتحان دینے والے اور کامیاب ہونے والے تمام طلبا کو مبارک باد دی۔

انہوں نے سبھی والدین کا اس مشکل وقت میں حکومت پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر نشنک نے امتحان میں ٹاپ کرنے والے طلبا سے خود فون پر بات کرکے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

طلباء کی محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’طلبا نے اس مشکل دور میں خود کو ذہنی طور سے پرعزم بنائے رکھا جو کہ کافی قابل ستائش ہے۔ میں سبھی طلبا کو مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہوں'۔

قابل ذکر ہے کہ جے ای ای اڈوانس 2020 کے نتائج آج جاری کر دئے گئے جس میں آئی آئی ٹی بامبے زون کے چراغ فلور نے پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ لڑکیوں کے فہرست میں آئی آئی ٹی روڑوکی کی کنشکا متّل نے ٹاپ کیا ہے، حالانکہ کنشکا کی آل انڈیا رینک میں 17 واں مقام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.