بومڈیلا (اروناچل پردیش): ریاست اروناچل پردیش کے بومڈیلا علاقے میں جمعرات کو آرمی کا چیتا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بھارتیہ فوج اور مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تلاشی مہم شروع کی۔ گھنٹوں کی تلاشی مہم کے بعد دونوں پائلٹ اور کو پائلٹ کی لاشیں برآمد کی گئی۔ فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چیتا ہیلی کاپٹر نے صبح اروناچل پردیش کے بومڈیلا سے اڑان بھری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 9:15 بجے ہیلی کاپٹر کا ائر کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اوت کو پائلٹ کی موت کی تصدیق کی گئی۔
-
Arunachal Pradesh | A pilot and co-pilot died after their Cheetah helicopter flying on an operational sortie crashed; the wreckage of the aircraft was found near Village Banglajaap East of Mandala. Court of enquiry being ordered: PRO Defence Guwahati pic.twitter.com/awHqFeHaa7
— ANI (@ANI) March 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Arunachal Pradesh | A pilot and co-pilot died after their Cheetah helicopter flying on an operational sortie crashed; the wreckage of the aircraft was found near Village Banglajaap East of Mandala. Court of enquiry being ordered: PRO Defence Guwahati pic.twitter.com/awHqFeHaa7
— ANI (@ANI) March 16, 2023Arunachal Pradesh | A pilot and co-pilot died after their Cheetah helicopter flying on an operational sortie crashed; the wreckage of the aircraft was found near Village Banglajaap East of Mandala. Court of enquiry being ordered: PRO Defence Guwahati pic.twitter.com/awHqFeHaa7
— ANI (@ANI) March 16, 2023
بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مغربی بومڈیلا کے منڈلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر کا سراغ لگانے کے لئے سرچ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔جائے وقوع پر تلاشی مہم شروع کی۔اس واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹ اور کو پائلٹ کی شناخت لیفٹینٹ کولونل وی وی بی ریڈی اور میجر جینت اے کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعے کے بعد فوج کے ترجمان نے کہاکہ فوج کی جانب سے اس حادثے کی جانچ کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Treaty of Amritsar: سولہ مارچ، جب کشمیر کو 75 لاکھ روپیوں میں فروخت کر دیا گیا
غورطلب ہے کہ اکتوبر2022 میں اروناچل پردیش کے تاوانگ میں بھارتی فوج کا چیتک ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے میں ہیلی کاپٹر کے دو پائلٹ کی موت ہوگئی تھی۔