ETV Bharat / state

کاراور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو باراتی ہلاک - اتراکھنڈ کی خبریں

اتراکھنڈ کے گدر پور میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی، جس میں دو افراد ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

two people died in car and tractor collision in gadarpur
کاراور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو باراتی ہلاک
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 4:48 AM IST

پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا ہے،اس معاملے میں پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بریلی کے شیش گڑھ کے رہنے والے سنجیو گپتا کے بیٹے دیپو گپتا کی بارات گدرپور کے سورجپور گاؤں آئی تھی، شادی پروگرام ختم ہونے کے بعد رامپور کے پرمود کمار کار لے کر روانہ ہوئے، کار میں پرمود کے علاوہ ڈرائیور سچن، راجیو گپتا، اننت رام اور راجیو گپتا کا 10 سالہ بیٹا سکشم بھی تھا، تبھی شادی کے مقام سے کچھ ہی دور پر سامنے سے آرہے ٹریکٹر ٹرالی نے کار کو زور دار ٹکر ماردی۔

اس حادثے میں پرمود کمار اور کار ڈرائیور سچن کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ راجیو گپتا، سکشم اور اننت شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا، وہیں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.