ETV Bharat / state

ڈی ڈی یو ہسپتال کے دو طبی عملہ کورونا متاثر

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 12:59 PM IST

مغربی دہلی کے ڈی ڈی یو ہسپتال میں آئیسولیشن مرکز میں کام کرنے والے دو نرسنگ عملے کو کورونا کا متاثر پایا گیا ہے۔ جنہیں آئیسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

ڈی ڈی یو ہسپتال کے دو طبی عملہ کورونا متاثر
ڈی ڈی یو ہسپتال کے دو طبی عملہ کورونا متاثر

مغربی دہلی کے ڈی ڈٰی یو ہسپتال کے دو نرسنگ عملے کو کورونا کا متاثر پائے جانے کے بعد طبی عملے کا الزام ہے کہ حکومت انہیں سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اب ہسپتال عملے کو بھی کورونا سے خطرہ ہے۔

ہسپتال میں کام کرنے والے عملے کے مطابق 'دہلی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کے کورونا آئیسولیشن وارڈوں میں کام کرنے والے طبی عملے کے لیے ایک الگ اسٹاف ہوم کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں آئیسولیشن مرکز میں کام کرنے والے لوگوں کو گھر نہ جاکر اسی اسٹاف ہوم میں رہنا تھا اور انہیں کھانے پینے سمیت ہر طرح کی سہولیات ملنی تھیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔

میڈیکل اسٹاف کے مطابق جب حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو ہسپتال کے طبی عملے نے حکومت کو کئی مرتبہ یاددہانی کرائی۔ جس میں دہلی کے وزیر اعلی اور ڈپٹی سی ایم کو بھی میل بھیجا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد بھی طبی عملے کے لیے ہسپتال کے آس پاس کوئی ہوم شیلٹر نہیں بنایا گیا۔

ہسپتال کے طبی عملے کے مطابق، آئیسولیشن مرکز میں کام کرنے والے جو نرسنگ عملے متاثر ہوئے ہیں ان کی مکمل طور پر جانچ کی جا رہی ہے اور انہیں آئیسولیشن مرکز میں رکھا گیا ہے۔

وہیں ان کے کنبہ کا بھی جانچ کیا جا رہا ہے اور یہ بھی تفتیش کیا جا رہا ہے کہ وہ کن کن لوگوں سے رابطے میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.