ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے دو مریضوں کی موت - بھارت میں کورونا سے اموات کے نئے کیسز

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہوئی۔ دو نئے مریضوں کے ہلاکت کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 30 ہزار 799 ہو گئی ہے۔ New corona Death Cases in India

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے دو مریضوں کی موت

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 2:17 PM IST

نئی دہلی: بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے نیز کورونا انفیکشن کی وجہ سے 363 ایکٹیو کیسز بڑھ چکے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9095 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار 638 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 5389 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 46 لاکھ 94 ہزار 349 اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 30 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا کا نیا ویرینٹ

اسی دوران کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعداد وشمار 476 بڑھ کر 44158161 پر پہنچ گیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 103 فعال کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 86، دہلی میں 41، کیرالہ میں 40، راجستھان میں 22، تمل ناڈو میں 20، اتر پردیش اور پنجاب میں 16، ہریانہ میں آٹھ، چھتیس گڑھ میں چار، چنڈی گڑھ میں 3، آندھرا پردیش، اڈیشہ، پڈوچیری، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں بالترتیب دو دو، مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اورسکم میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں بالترتیب ایک ایک شخص اس بیماری سے ہلاک ہوگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.