نئی دہلی:قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے پولیٹیکل بیورو ممبر اور سی پی سی میں دفتر خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی سے ملاقات کی اور ہند چین سرحد کے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی بحالی کی مسلسل کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں پیر کے روز منعقدہ میٹنگ میں 2020 سے ہند-چین سرحد کے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر پیدا ہوانے والی کشیدہ صورتحال سے اسٹریٹجک اعتماد اور تعلقات کی عوامی اور سیاسی بنیاد کو ٹھیس پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں:Kargil Diwas راجناتھ سنگھ کرگل وجے دیوس تقریب میں شرکت کریں گے
مزید پڑھیں:Meghalaya Mob Attack میگھالیہ میں تشدد بھڑکنے کے بعد تورا میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا
قومی سلامتی کے مشیر نے صورتحال کو مکمل طور پر حل کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن و شانتی کی بحالی کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ دونوں فریقوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہندوستان اور چین کے باہمی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے اور دنیا کے لیے بھی اہم ہیں۔
یو این آئی۔