دہلی سے متصل غازی آباد میں منگل کے روز قومی شاہراہ۔ نو پر ایک نجی بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ٹکرا جانے کے سبب بس میں سوار قریب 10.12 افراد زخمی ہو گئے۔
غورطلب ہے کہ یہ بس ہاپڑ سے نوئیڈا جا رہی تھی۔ اس دوران بس کے آگے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ایک ٹریکٹر ٹرالی آگئی، جس سے بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ٹکر ہو گئی۔
اچانک ہوئے حادثے کے بعد موقع پرافرا تفری مچ گئی۔
بس میں سفر کر رہے درجن بھر مر وخواتین معمولی طور پر زخمی ہو گیے، جنہیں ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔