نئی دہلی: لوک سبھا میں دو موجودہ اراکین رتن لال کٹاریہ اور بالوبھاؤ عرف سریش نارائن دھنورکر نیز عتیق احمد سمیت گیارہ سابق اراکین پارلیمنٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان کے دو موجودہ ارکان رتن لال کٹاریہ اور سریش نارائن دھنورکر کے انتقال کی اطلاع دی۔
-
Lok Sabha adjourned till 2 pm as a mark of respect to the Members of the House who passed away recently. pic.twitter.com/yujVzqf9um
— ANI (@ANI) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Lok Sabha adjourned till 2 pm as a mark of respect to the Members of the House who passed away recently. pic.twitter.com/yujVzqf9um
— ANI (@ANI) July 20, 2023Lok Sabha adjourned till 2 pm as a mark of respect to the Members of the House who passed away recently. pic.twitter.com/yujVzqf9um
— ANI (@ANI) July 20, 2023
انہوں نے بتایا کہ کٹاریہ امبالہ پارلیمانی سیٹ سے موجودہ لوک سبھا کے رکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 13ویں اور 16ویں لوک سبھا کے رکن اور سابق مرکزی وزیر اور کئی پارلیمانی کمیٹیوں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا انتقال 18 مئی 2023 کو ہوا۔ سریش نارائن دھنورکر مہاراشٹر کے چندر پور حلقہ سے لوک سبھا کے موجودہ رکن تھے۔ ان کا انتقال 30 مئی 2023 کو ہوا۔
اوم برلا نے عتیق احمد کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "عتیق احمد اتر پردیش کے پھول پور پارلیمانی حلقہ سے 14ویں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ ریلوے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے رکن تھے۔ اس سے پہلے وہ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ عتیق احمد کا قتل 15 اپریل 2023 کو پریاگ راج میں ہوا۔
مزید پڑھیں: مانسون سیشن کے آغاز سے ہی زبردست ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی
لوک سبھا اسپیکر نے بتایا کہ اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل چھٹی لوک سبھا کے رکن تھے۔ وہ پانچ مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ انہوں نے ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا خیال رکھا۔ مسٹر بادل کا انتقال 23 اپریل 2023 کو 95 سال کی عمر میں ہوا۔ لوک سبھا اسپیکر نے سوجن سنگھ بنڈیلا، سندیپن تھوراٹ، ڈاکٹر وشواناتھن کنیتھی، عتیق احمد، ترلوچن کاننگو، الیاس اعظمی، انادی چرن داس، نہال سنگھ اور راجکرن سنگھ کے انتقال کا بھی ذکر کیا۔
ایوان میں چند لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے مرحوم اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ موجودہ اور سابق ارکان کے انتقال پر ایوان میں گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ تمام مرحوم اراکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
یو این آئی