ETV Bharat / state

لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو خراج عقیدت - MEMBER OF PARLIAMENT

کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے سابق لوک سبھا اسپیکر پی اے سنگما کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھائی۔

لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Sep 1, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:54 AM IST

پروگرام میں موجود مہمان خصوصی کو سنگما کی زندگی پر شائع کتابیں تحفہ میں دی گئیں۔ ہندی اور انگریزی میں یہ کتاب لوک سبھا سکریٹری نے شائع کی ہے۔ اس دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کئی افسروں نے بھی سنگما کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔
میگھالیہ کے مغربی گارو ہلس ضلع کے چپاہٹی گاؤں میں یکم ستمبر 1947 کو سنگما کی پیدائش ہوئی تھی۔ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے ٹیچر، وکیل اور صحافی کے طورپر بھی کام کیا۔ سنگما کو 23مئی 1996 کو اتفاق رائے سے گیارہویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب کئےگئے تھے۔
لوک سبھا اسپیکر کے طور پر انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شدید بحث کے لمحوں میں بھی اراکین اصول و ضوابط پر عمل کریں۔ ان کا خیال تھا کہ جمہوریت کے معنی آزادانہ طور پر بحث، منصفانہ طور پر تبادلہ خیال اور صحت مند تنقید ہو۔
سنگما نو بار لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے۔ وہ داخلہ،کامرس، صنعت، لیبر، اطلاعات و نشریات او رکوئلہ جیسی اہم وزارتوں کے مرکزی وزیر بھی رہے۔ ان کا انتقال چار مارچ 2016 کو ہوا تھا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:54 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.