ETV Bharat / state

خستہ حال این ایچ 42 پر وزیر کی کار اور اسکوٹی کے درمیان ٹکر

ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں سڑکوں کی خستہ حالی حادثے کا سبب بن رہی ہے۔

transport ministers car met with an accident on nh 21 in mandi
خستہ حال این ایچ 42 پر وزیر کی کار اور اسکوٹی کے درمیان ٹکر
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 12:06 PM IST

سڑک کے گڑھوں سے بچنے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ کی سرکاری گاڑی اور اسکوٹی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

اس حادثے میں اسکوٹی سوار نوجوان زخمی ہوگیا، اسے علاج کے لیے زونل ہسپتال منڈی میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی ایچ پی 66-0001 منڈی کی جانب جارہی تھی، سندن نگر اور منڈی کے درمیان نیشنل ہائی وے 21، چکر کے پاس سڑک کے گڑھوں سے بچنے کے لیے ڈرائیور نے گاڑی گھوما کر نکالنے کی کوشش کی، اور اسی دوران منڈی کی جانب سے اسکوٹی پر آرہے ایک نوجوان نے بھی بچاؤ کرنے کی کوشش کی، اتنے میں دونوں کے درمیان ٹکر ہوگئی، حادثے میں اسکوٹی سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔

ایس پی منڈی شالینی اگین ہوتری نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.