ETV Bharat / state

بیرونِ ممالک سے آنے والے مسافر ہوائی اڈے پر کرا سکیں گے کورونا جانچ - airports

بیرونِ ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہیں آگے دوسری گھریلو پرواز پکڑنا ہے، اب ہوائی اڈے پر ہی اپنی آر ٹی پی سی آر جانچ کرا سکیں گے جہاں وہ بین الاقوامی پرواز سے اترے ہیں۔

غیر ملکوں سے آنے والے مسافر ہوائی اڈے پر کرا سکیں گے کورونا جانچ

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:16 PM IST

شہری ہوا بازی کی وزارت نے تجربے کی بنیاد پر اس انتظام کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے جن مسافروں نے پرواز سے 96 گھنٹے پہلے کورونا جانچ کرائی ہے اور ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے، انہیں پہلے سے ہی ادارہ جاتی قرنطینہ سے چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ پرواز سے 96 گھنٹے پہلے جانچ نہ کرا پانے والے ایسے مسافر جنہیں ملک میں پہلے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وہاں سے دوسری کنیکٹنگ گھریلو پرواز پکڑنی ہے، وہ آگے کے سفر سے پہلے ہوائی اڈے پر ہی جانچ کرا سکتے ہیں۔

وزارت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ 'بین الاقوامی پروازوں والے ہوائی اڈوں کے منتظم آر ٹی پی سی آر جانچ کا انتظام کریں گے۔ '

اس میں جین ایکسپرٹ آر ٹی پی سی آر جانچ بھی شامل ہے۔ جانچ کے لئے ہوائی اڈے پر ایک الگ لانج بنایا جائے گا۔ رپورٹ نگیٹیو آنے پر مسافر کنیکٹنگ پرواز پکڑ سکیں گے۔ رپورٹ پازیٹیو آنے پر مقامی ریاست کی صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ابھی یہ انتظام تجربے کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ جین ایکسپرٹ سسٹم سے آر ٹی پی سی آر جانچ کا نتیجہ آنے میں ڈیرھ سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔دیگر سسٹم سے چھ سے سات گھنٹے لگتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.