ETV Bharat / state

مزدور تنظیمیں معیشت سنبھالنے میں تعاون کریں: گنگوار - حالات کے مطابق فیصلہ

مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش گنگوار نے مزدوروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بدھ کو کہا کہ مزدور تنظیموں کو معیشت سنبھالنے میں حکومت کا تعاون کرنا چاہئے۔

مزدور تنظیمیں معیشت سنبھالنے میں تعاون کریں:گنگوار

author img

By

Published : May 7, 2020, 12:05 AM IST

مسٹر گنگوار نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی مزدور تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ حکومت مزدوروں کے ساتھ مسلسل تبادلہ خیال کرتی ہے اور ان کی تجاویزاور شکایتوں سے پالیسی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

کورونا وبا کو ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کی وجہ سے عالمی معیشت کوگہرا دھچکا لگا ہے،ہندوستانی معیشت بھی اس سے اچھوتی نہیں رہے گی۔صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت پوری ایمانداری کے ساتھ کام کررہی ہے۔اور حالات کے مطابق فیصلہ کررہی ہے۔حکومت معیشت کو رفتار دینے کےلئے پالیسی میں تبدیلی کرنے کے علاوہ عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا بحران کے اس وقت میں مزدور تنظیموں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔میٹنگ کے دوران مزدور تنظیموں نے روزگار کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ مہاجر مزدوروں کے مفاد کی حفاظت کی جانی چاہئے۔حکومت انہیں روزگار کی حفاظت،مناسب آمدنی اور احترام کا یقین دلائے تو مہاجر مزدور اپنے کام کی جگہوں پر واپس آسکتے ہیں۔

مزدور لیڈروں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں آنگن واڑی کارکنان،آشا اور صحت کارکنان کا اہم تعاون ہے۔اس لئے ان کے مفاد کی حفاظت پر حکومت کوخصوصی توجہ دینی چاہئے۔اس کے علاوہ مہاجر مزدوروں کے لئے ایک قومی رجسٹر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔میٹنگ میں کووڈ وبا کے پیش نظر مزدوروں ومہاجرمزدوروں کے مفادات کی حفاظت،روزگار پیدا کرنے کے طریقے،معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے طورطریقے اور مزدور قوانین کے مطابق چھوٹی صنعتوں کو چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں وزارت کے سینئر افسراور مرکزی مزدور تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.