نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 218.77 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 77 لاکھ 6 ہزار 75 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ Total Covid 19 Vaccination in India
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3011 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 36 ہزار 126 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.08 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 4301 لوگوں کو کووڈ سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کل 4 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 671 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Test In India ملک میں کووڈ ٹیسٹ کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 34 ہزار 849 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 89 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 815 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی