نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 213.52 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 13 کروڑ 52 لاکھ 74 ہزار 945 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ India Corona Vaccine Update
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5910 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 974 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.12 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 1205 نئے معاملے
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 7034 لوگوں نے کووڈ سے نجات پائی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 38 لاکھ 80 ہزار 464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.69 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 27 ہزار 313 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 88 کروڑ 73 لاکھ 79 ہزار 274 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یو این آئی