بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اعلیٰ کمانڈر 22 جولائی سے شروع ہونے والی دو روزہ کمانڈرز کانگریس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سیکوریٹی امور پر کھل کر بات کریں گے۔
ایئرمارشل آر کے ایس بھدوریہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران اہم نکات پر بات چیت ہوگی جس میں ساتوں کمانڈرز ان چیف شرکت کریں گے جبکہ وہ چینی سرحدوں کی صورتحال اور مشرقی لداخ میں فورسس کے ذریعہ کی جانے والی تعیناتی کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
فضائیہ نے اپنا جدید بیڑے کو جو میراج 2000، سکھوئی 30 اور مگ 29 پر مشتمل ہے اپنے جوانوں کے ساتھ اڈوں پر تعینات کردیا ہے جہاں سے وہ دن رات چوکس ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی ایشیا خطے میں جدید ترین جیٹ طیارے اپنے مخالفین پر بھارتی فصائیہ کو برتری عطا کرنے جارہے ہیں کیونکہ یہاں جدید ترین اسلحہ کا انتظام کیا جارہا ہے اور لڑاکا طیاروں میں بھارت کی مخصوص افزودگی کے ساتھ ساتھ میٹور مزائیل جو ہوا سے ہوا میں طویل فاصلہ تک نشانہ لگا سکتا ہے جیسے ہتھیار بھارت کو چین اور پاکستان پر برتری دلارہے ہیں۔