آج کے اس جدید دور میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا بول بالا ہے ایسے میں سپریم کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر عائد پابندی پر کچھ افراد نے برہمی کا اظہار کیا، تو کچھ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 3 اپریل 2019 کو مدراس ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک افراد میں عریانیت پھیلانے کا کام کر رہی ہے اس پر جلد ازجلد روک لگنی چاہیے۔
اس کے بعد 16 اپریل 2019 سپریم کورٹ نے فی الحال ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ معاملے کی سماعت کر رہا ہے اور آئندہ سماعت 23 اپریل کو ہونی ہے۔