ETV Bharat / state

وزیراعظم کے خطاب کے بعد راکیش ٹکیت کا ردعمل - راکیش ٹکیت

راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسانوں کے تعلق سے جو بنیادی باتیں ہیں، اچھا ہوتا کہ اس پر بحث ہوتی، اہم ایشوز پر باتیں نہ کرکے اراکین نے غیرضروری باتوں پر توجہ دی۔ کسان احتجاج کیوں کر رہے ہیں اس پر باتیں نہیں ہوئیں بلکہ حکومت نے ان کے ساتھ کیا کیا اس پر خوب بحث و مباحثہ ہوا۔ کسانوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے جو قوانین لائے گئے ہیں اس پر نکتہ وار بحث ہونی چاہیے نہ کہ احتجاج یا اس کے طریقہ کار پر۔

Tikait's statement after PM's address in Rajya Sabha
وزیر اعظم کے خطاب کے بعد راکیش ٹکیت کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 1:56 PM IST

وزیراعظم کے خطاب کے بعد غازی پور بارڈر پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک پریس کانفرنس کرکے میڈیا کے نمائندوں کو کسان یونین کے موقف کو پیش کیا۔

اس پریس کانفرنس میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو الجھایا جارہا ہے، ہم نے کبھی کہا ہی نہیں کہ ایم ایس پی ختم ہورہا ہے، ہماری مطالبہ ہے کہ ایم ایس پی پر قانون بنے۔ ایم ایس پی پر قانون بن جائے گا، تو ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ ایم ایس پی پر قانون نہیں ہے، اسی لیے بیوپاری کسانوں کو لوٹ رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ چیلنجزز تو ہیں ہی لیکن ہم فیصلہ کرنا ہے کہ ہم مسئلے کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا حل کا ایک ذریعہ بننا چاہتے ہیں۔ ٹکیت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیں تو مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

وزیر اعظم کے خطاب کے بعد راکیش ٹکیت کی پریس کانفرنس

وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ملک میں ایک نئی 'آندولن جیوی' نام کی ایک نئی برادری جنم لی ہے، اس پر ٹکیت نے کہا کہ وزیر اعظم نے ٹھیک کہا ہے۔ کسان برادری احتجاج کررہی ہے، اور اس برادری کے ساتھ میں عام جنتا بھی کھڑی ہے۔

ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے اگر مرکزی حکومت کسانوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے تو کسان سنیکت ایکتا مورچا حکومت سے بات کرنے کے لیے تیار ہے، ہم حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.