ETV Bharat / state

خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا سہ روزہ عرس منعقد

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 4:56 PM IST

درگاہ منیجنگ کمیٹی کی جانب سے عرس شریف کے موقع پر درگاہ اور احاطہ کو خوبصورت پھولوں اور قمقمو سے سجایا گیا ہے۔

three-day-urs-start-of-kwaja-kutbuddin-bakhtiar-kaki
خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا سہ روز عرس

خواجہ سید قطب الدین بختیار کاکیؒ مہرولی کا سالانہ810 واں تین روزہ عرس کا کووڈ کی گائڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے آغاز ہوگیا ہے۔ بعد نماز مغرب قل شریف، نعت ومنقبت کا اہتمام ہوا۔ اس کے علاوہ غسل شریف ،چادر پوشی وگل پوشی کی گئی۔

اس موقع پر سینٹرل وقف کونسل کے رکن رئیس خان پٹھان، درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین الحاج صوفی عبدالواحد حسین چشتی،سماجی کارکن زاہد حسین، راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین ودیگر نے شرکت کرتے ہوئے چادر پیش کی۔

اس موقع پر درگاہ کی چیئرپرسن رضیہ سلطانہ، سینئر منیجر محمد ذیشان، منیجر فوزان احمد صدیقی اور محمد عرفان نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا اور تبرکات پیش کیے۔ مولانا اشتیاق برکاتی نے ملک میں امن وامان کی فلاح وبہبود کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے دعا کی۔

رئیس پٹھان نے کہا کہ بزرگان دین نے اپنی زندگی میں بہت نیک کام کیے ہیں اسی وجہ سے بندوں کی بگڑی ہوئی قسمت سنورتی ہے۔ نیز اتنے برسوں بعد بھی اولیائے کرام کے دربار میں لوگوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔

دوسری جانب درگاہ منیجنگ کمیٹی کی جانب سے عرس شریف کے موقع پر درگاہ اور احاطہ کو خوبصورت پھولوں اور قمقمو سے سجایا گیا ہے۔ ساتھ ہی مخصوص تعداد کی موجودگی میں قوالی کی مجلس بھی سجائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.