یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر تقریباً 10 اسکرول نصب کیے جائیں گے جو 75 میٹر لمبے ہوں گے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اسے راج پتھ پر دکھایا جائے گا، جس میں ہندوستان کی روایتی اور عصری آرٹ کو پیش کیا جائے گا جو ہندوستان کی تحریک آزادی اور آئین کے ہیروز کی زندگی سے متعلق ہوں گے۔
یہ پینٹنگز بھونیشور اور چنڈی گڑھ میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پینٹ کی جا رہی ہیں، جس کا اہتمام وزارت دفاع اور وزارت ثقافت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس تقریب کا عنوان ’کلا کمبھ-آزادی کا امرت مہوتسو‘ رکھا گیا ہے۔ ان پینٹنگز میں ہندوستان کے مختلف جغرافیائی مقامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Night Curfew in Delhi: دہلی میں کل سے نائٹ کرفیو کا اعلان
ایک افسر نے کہا ’’یہ اسکرولز آزادی کا امرت مہوتسو کے عظیم الشان جشن کے حصے کے طور پر فنکارانہ مناظر اور ہمارے قومی فخر کی نمائش کریں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد شہری منظرنامے کی جمالیات کو بڑھانا اور قومی فخر اور امتیاز کو ظاہر کرنے کے لئے فنی مہارت کا تجزیہ کرنا بھی ہے۔
یو این آئی