ETV Bharat / state

یہ بل عوام کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا: ظفرالاسلام خان

جن کاغذات کا مطالبہ شہریت ترمیمی بل کے لیے کیا جا جا رہا ہے یہ کاغذات وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سے بھی مانگا جائے تو وہ خود بھی اپنی شہریت ثابت نہیں کر پائیں گے۔

یہ بل عوام کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا
یہ بل عوام کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا
author img

By

Published : Dec 11, 2019, 7:37 PM IST

لوک سبھا کے بعد آج راجیہ سبھا میں بھی شہریت ترمیمی بل کو پاس کرانے کے لیے حکومت تمام طریقے اپنا رہی ہے۔ پورے ملک میں اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے خاص طور پر شمال مشرق کی ریاستوں میں اس بل کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ حالت یہ ہوگئی ہے کہ گوہاٹی میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور آسام کے دس اضلاع میں انٹرنیٹ معطل کردیا گیا ہے۔

پورے ملک سے مخالفت کی صدا بلند کی جارہی ہے۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے بھی اس بل کی سخت مخالفت کی ہے۔

یہ بل عوام کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا:ظفرالاسلام خان۔ویڈیو

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل بھارتی آئین کی مخالفت کرتا ہے، کیوںکہ بھارتی آئین اس ملک کے تمام شہریوں کو برابر کا درجہ دیتا ہے، جبکہ یہ بل مذہب کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل نہ صرف بھارت میں اقتصادی بحران پیدا کرے گا بلکہ ملک کو تقسیم کے دہانے پر لے جانے میں مددگارثابت ہوگا

حالانکہ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں بل پاس ہونے کے باوجود سپریم کورٹ اس بل کو نا منظور کرے گا کیونکہ اس بل سے ملک کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سب سے بڑی آبادی آج بھی غیر تعلیم یافتہ ہے اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے خود اپنے دستاویزات تیار کرنے میں کافی عرصہ لگے گا

جو گاؤں میں رہنے والے لوگ ہیں وہ اپنے دستاویزات تیار کرنے میں کیسے کامیاب ہوں گے۔

Intro:جن کاغذات کا ذکر شہریت ترمیمی بل کے لیے کیا جا رہا ہے اگر نریندر مودی اور امت شاہ سے بھی دستاویزات مانگے جائیں تو وہ خود بھی ثابت نہیں کر پائیں گے.

Body:لوک سبھا کے بعد آج راجیہ سبھا میں بھی شہریت ترمیمی بل کو پاس کرانے کے لیے حکومت اپنے تمام پینترے اپنا رہی ہے ایسے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان اس بل کی سخت مخالفت کر رہے ہیں.

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل بھارتی آئین کی خلافت ہے، بھارتی آئین اس ملک کے تمام شہریوں کو برابر کا درجہ دیتا ہے جبکہ یہ بل مذہب کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا کام کرے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل نہ صرف بھارت میں اقتصادی بحران پیدا کرے گا بلکہ ملک کو تقسیم کے دہانے پر لے جانے میں مددگار بھی ثابت ہوگا.

حالانکہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں بل پاس ہونے کے باوجود سپریم کورٹ اس بل کو ضرور نا منظور کرے گا کیونکہ اس سے ملک کی جمہوریت کو خطرہ ہے.

انہوں نے کہا ملک کی سب سے بڑی آبادی آج بھی غیر تعلیم یافتہ ہے اور موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے خود اپنے دستاویزات تیار کرنے میں کافی عرصہ لگے گا تو جو گاؤں میں رہنے والے لوگ کیسے اپنے دستاویزات تیار کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں.

Conclusion:بائٹ

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان، چیئرمین ،دہلی اقلیتی کمیشن

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.