ETV Bharat / state

مزدوروں نے کام کے گھنٹے بڑھانے کے فیصلے کو واپس لیے جانے کا خیر مقدم کیا - اقدام کا خیر مقدم

مزدور تنظیم آل اندیا ٹریڈ یونین کانگریس نے کارخانوں اور کام کے مقامات پر کام کے گھنٹے آٹھ سے بڑھا کر 12 کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے راجستھان حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزدوروں نے کام کے گھنٹے بڑھانے کے فیصلے کو واپس لیے جانے کا خیر مقدم کیا

author img

By

Published : May 25, 2020, 7:50 PM IST

تنظیم کی جنرل سکریٹری امر جیت کور نے دوشنبہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ راجستھان حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ اس سے مزدوروں کے مفادات کی حفاظت ہو سکے گی اور ان کا استحصال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش حکومتوں کو بھی مزدور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کو کمزور کرنے کی مہم چھوڑ دینی چاہیے۔

ریاستی حکومتوں نے جن مزدورقوانین کو کمزور کرنے کا اقدام کیا ہے انھیں پہلے کی طرح بغیر تبدیل کیے ہوئے بحال کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب مزدوروں کی مزدوری اور تنخواہ پر مصیبت آ گئی ہے۔ ریاستی حکومتوں کو ایسے اقدام کرنے چاہیئیں کہ مزدوروں کا محنتانہ انھیں مل سکے۔

راجستھان حکومت نے 11 اپریل کو ریاست میں کارخانوں میں مزدوروں کے کام کے وقت کو آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی مخالفت مزدور تنظیموں نے کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے مزدوروں کا استحصال ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.