ETV Bharat / state

All India Muslim Majlis-e-Mushawarat: مشاورت کے دو روزہ کل ہند کانفرنس میں مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار

author img

By

Published : May 23, 2022, 9:16 AM IST

کل ہند مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے بتایا کہ کے اس کانفرنس میں 10 نکاتی اعلانیہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے مدنظر وزیراعظم مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کے لیے وقت مانگا جائے گا اور ان سے موجودہ حالات پر بات کی جائے گی۔ The two-Day All India Conference Held in Delhi Comes to an End

کل ہند کانفرنس اختتام پذیر
کل ہند کانفرنس اختتام پذیر

دارالحکومت دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں آج کل ہند مسلم مجلس مشاورت کی جانب سے منعقدہ دو روزہ کل ہند کانفرنس کا اختتام ہوا، جس میں مسلمانوں کو درپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

کل ہند کانفرنس اختتام پذیر

The two-Day All India Conference Held in Delhi Comes to an End

مشاورت کے صدر نوید حامد نے بتایا کہ کے اس کانفرنس میں 10 نکاتی اعلانیہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے مدنظر وزیراعظم مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کے لیے وقت مانگا جائے گا اور ان سے موجودہ حالات پر بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے دوران ملک کی سات ریاستوں (اتر پردیش، اتراکھنڈ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، مہاراشٹرا) میں تین ماہ کے دوران وہاں جاکر اقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ دیگر برادران سے بھی ڈائلاگ کریں گے اور حالات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

نمائندے سے بات کرتے ہوئے اس کانفرنس کے کنوینر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سرگرم رکن قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ مشاورت کی اس کانفرنس میں 10 نکات پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے یہ بات ہوئی کہ گذشتہ 70 سالوں میں ہم نے جو کچھ حاصل کیا تھا اس کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے اسے کیسے بچایا جائے اس کے علاوہ یہ بات بھی طے کی گئی ہے کہ ہم صرف مسلمانوں کے لیے ہی کام نہیں کریں گے بلکہ ملک میں پھیلی نفرت کو ختم کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم اپنے دینی معاملات میں اور تہذیبی معاملات میں ان کے جو ان کے حقوق ہے اس سے وہ ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ اور حجاب جیسے مذہبی معاملات میں اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اس کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان سماجی کارکنان کے حوصلے کو سلام کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلہ پر صدر مشاورت کا بیان

واضح رہے کہ کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے بینر تلے منعقدہ اس تقریب میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نمائندہ افراد کو مدعو کیا گیا تھا اس کانفرنس کا مقصد ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو کیا کچھ اقدامات کرنے چاہیے اور مستقبل میں مسلم جماعتوں کا کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے اس پر ایک روڈ میپ تیار کرنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.