ETV Bharat / state

Supreme Court on Delhi Riots سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی درخواست کو مسترد کردیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے، نتاشا، دیونگنا اور آصف اقبال تنہا کی ضمانت کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔

Supreme Court on Delhi Riots
Supreme Court on Delhi Riots
author img

By

Published : May 2, 2023, 4:03 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی درخواست مسترد کردی۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کیس میں گزشتہ سال نتاشا، دیونگنا اور آصف اقبال تنہا تینوں ملزمان کو ضمانت دی تھی تاہم دہلی پولیس نے ان کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے پولیس کی عرضی کو مسترد کردیا اور نتاشا ناروال، دیونگنا کلیتا اور آصف اقبال تنہا کی ضمانت کو برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے پنجرہ توڑ تنظیم کے کارکنوں نتاشا نروال، دیونگنا کلیتا اور جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا کو بڑی راحت دی ہے۔ ان تینوں پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں فساد بھڑکانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کی ضمانت کو برقرار رکھا ہے۔ دراصل گزشتہ سال دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات کیس میں تینوں کو ضمانت دی تھی۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دہلی پولیس سپریم کورٹ پہنچی تھی۔ تاہم، سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی عرضی کو خارج کر دیا۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں کے خلاف موجودہ کیس میں ریکارڈ پر موجود مواد کی بنیاد پر سیکشن 15، 17 یا 18 یو اے پی اے کے تحت کوئی کیس نہیں بنتا۔ یاد رہے کہ جون 2021 میں سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے مذکورہ حکم کے خلاف دہلی پولیس کی اپیل پر نوٹس جاری کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.