ETV Bharat / state

سڑکیں اتنی اونچی ہوئیں کہ لوگ گھروں میں سیڑھیوں سے اترنے پر ہوئے مجبور - Narela latest news

دہلی میں کالونیوں کے اندر سڑک کی تعمیراتی کام ہونے سے سڑک تو بہتر ہوگئی لیکن گھریں نیچے ہوگئی ہیں، جس سے عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

د
د
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:34 AM IST

دہلی حکومت کی طرف سے کالونیوں میں ہونے والے ترقیاتی کام عام لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔ نریلا اسمبلی حلقہ کی اتراکھنڈ کالونی میں سڑک بنانے کا کام شروع ہوا جس سے کئی لوگوں کے مکان کئی فٹ نیچے آگئے اور سڑک اوپر ہوگئی ہے۔

یہاں نالیوں کی مرمت کا کام دہلی حکومت کر رہی ہے۔ اس میں نالیاں اتنی اونچائی پر بنائی گئی ہیں کہ لوگوں کے مکان 8 سے 10 فٹ نیچے جا چکے ہیں۔ جس سے بہت سارے لوگ ایک جداگانہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بارش کے موسم میں ان کے مکانات سیلاب میں آجاتے ہیں۔

دہلی حکومت نے دہلی میں 1800 سے زیادہ کالونیوں کی تعمیر شروع کی ہے۔ ایسی صورتحال میں نریلا اسمبلی حلقہ کی ایسی کالونی ہے، جس میں دہلی حکومت کی طرف سے اس کالونی کی تمام گلیوں اور نالوں کو ہموار کیا جارہا ہے لیکن لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ مکانات بہت نیچے جاچکے ہیں۔ جس سے پانی کی نکاسی مکمل طور پر رُک گئی ہے۔

مانسون بھی دہلی میں دستک دینے والا ہے۔ اس دوران ان مکانات سے پانی کیسے نکلے گا اور کتنے لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے یہ وقت ہی بتائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.