ETV Bharat / state

کرینہ نے کرشمہ کے ساتھ کام نہ کرنے کی بتائی وجہ - کیرئیر میں تقریباً سبھی بڑے فنکار

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

کرینہ نے کرشمہ کے ساتھ کام نہ کرنے کی بتائی وجہ

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 1:21 PM IST

کرینہ کپور نے اپنے کیرئیر میں تقریباً سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائی دیں جبکہ ان کے پرستار انہیں ان کی بہن کرشمہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال تھا کہ 2001 میں ریلیز فلم 'زبیدہ' کے لئے دونوں کو اپروچ کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں ہو پایا تھا۔

کرینہ نے بتایا کہ وہ اور کرشمہ کس وجہ سے کبھی کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی کرشمہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں لیکن دونوں کو ایک ہی فلم کے لئے کوئی ایسی اسکرپٹ نہیں ملی جو دونوں کو ہی پسند آئے۔

انہوں نے کہا اگر کوئی بہترین اسکرپٹ کے ساتھ آتا ہے تو وہ اس بارے میں ضرور سوچیں گی۔

کرینہ کپور جلد ہی عرفان خان، رادھیکا مدان اور دیپک ڈوبریال کے ساتھ فلم 'انگریزی میڈیم' میں نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی ملٹی اسٹارر فلم 'تخت' میں دکھائی دیں گی۔ علاوہ ازیں وہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں کام کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.