دارالحکومت دہلی میں نام تبدیل کرنے کا یہ سلسلہ 28 فروری سے جاری ہے۔ سب سے پہلے آزاد مارکٹ چوک کا نام تبدیل کرکے اس کا نام درگا داس چوک رکھا گیا تھا اس کے بعد حوض قاضی چوک کو بدلنے کی سازش کی گئی۔ Public Outrage Over Name Change
حالانکہ عوام کے غصہ کی وجہ سے نام تبدیل کرنے کا منصوبہ رد کرنا پڑا اس کے بعد دہلی گیٹ کے قریب واقع فصیل روڈ چوک کا نام عام آدمی پارٹی کے الڈرمین نیرج شرما کے دادا کے نام پنڈت رللا رام شرما چوک کے نام منسوب کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ فصیل بند شہر کی تمام گلیاں, کوچے اور محلy تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایسے میں اگر کوئی بھی شخص اپنے بزرگوں کے نام پر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ دہلی کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی ایک سازش کا حصہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فصیل روڈ کا نام مغل بادشاہ شاہجہان کے دور سے چلا آ رہا ہے۔ جب کہ پنڈت رللا رام شرما ایک مہاجر تھے جنہوں نے بھارت کی آزادی میں یا کسی دیگر شعبہ میں ایسی کوئی خدمات انجام نہیں دی جس کی وجہ سے ان کے نام پر کسی چوک کا نام رکھا جائے۔
پنڈت رللا رام شرما کا محض اتنا ہی کردار ہے کہ وہ نیرج شرما کے دادا ہیں اور نیرج شرما عام آدمی پارٹی سے این ڈی ایم سی میں الڈرمین کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔