ETV Bharat / state

ملکھا سنگھ سے وزیراعظم نے بات کی - وزیراعظم نے ملکھا

وزیراعظم نریندر مودی نے زیر علاج فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ سے فون پر بات کر کے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی۔

PM Modi speaks to Milkha Singh, enquires about his health
ملکھا سنگھ سے وزیراعظم نے بات کی
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 1:31 PM IST

فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کو جمعرات دوپہر اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد چندی گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے تیز رفتار ایتھلیٹ ملکھا سنگھ سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے امید ظاہر کی کہ سنگھ جلد ہی صحت یاب ہو کر لوٹیں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے والے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ مودی نے امید ظاہر کی کہ ملکھا سنگھ جو کہ جمعرات کو چندی گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے وہ ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو آشیرواد دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جلد ہی واپس آئیں گے۔

پیار سے 'فلائنگ سکھ' کہے جانے والے سنگھ جنہوں نے حال ہی میں کووڈ 19 سے متاثر ہو گئے تھے ان کے آکسیجن لیول میں گراوٹ آنے کے سبب انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ 91 سالہ ایتھلیٹ کی حالت فی الحال ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.