ETV Bharat / state

PM Modi G20 Summit 2023 جی ٹوینٹی کے کامیاب انعقاد نے بھارت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا - وزیراعظم - بھارت منڈپم میں ایک تقریب سے خطاب

جی ٹوئنٹی کے کامیاب انعقاد کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کے سر باندھا۔بھارت منڈپم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مشن چندریان 3 کی کامیابی کو ملک کیلئے بڑی کامیابی قرار دیا۔Program at Bharat Mandapam, New Delhi

PM Modi on Successful conduct of G20
PM Modi on Successful conduct of G20
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 7:32 AM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ جی -20 کا کامیاب انعقاد بھارت کو جن بلندیوں پر لے گیا ہے اسے دیکھ کر دنیا واقعی حیران ہے۔ لیکن آپ جانتے ہیں، میں بالکل حیران نہیں ہوں، بالکل بھی حیران نہیں ہوں۔بھارت منڈپم میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز اور مختلف اداروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ''میں اتنے بڑے کامیاب انعقاد سے حیران نہیں ہوں، شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ اتنا بڑا ہو گیا ہے، آپ خوش نہیں ہوئے کیا وجہ ہے؟ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ جس پروگرام کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری آپ جیسے نوجوان طلبہ اٹھاتے ہیں، نوجوان جڑ جاتے ہیں تو اس کا کامیاب ہونا طے ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا، “دو ہفتے پہلے اسی بھارت منڈپم میں زبردست ہلچل تھی۔ یہ بھارت منڈپم بالکل ’ہیپننگ پلیس‘ بنا ہوا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ آج میرا مستقبل کا بھارت اسی بھارت منڈپم میں موجود ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آپ نوجوانوں کی وجہ سے پورا بھارت ایک ’’ہیپننگ پلیس‘‘ بن گیا ہے اور یہ کتنا ہیپننگ ہے، اگر ہم صرف پچھلے 30 دنوں کو دیکھیں تو واضح طور پر نظر آتا ہے اور جب میں 30 دن کی بات کرتا ہوں، میں آپ بھی ساتھ ساتھ ذرا اپنے پچھلے تیس دنوں کو جوڑتے چلیں گزشتہ 30 دن۔ یونیورسٹی کے اپنے 30 دن بھی یاد کرلینا اور دوستو، اور بھی لوگوں کی بہادری جو 30 دنوں میں ہوئی وہ بھی یاد کرلینا۔ میرے نوجوان دوستو، میں آج آپ کے سامنے آیا ہوں تو میں بھی اپنا رپورٹ کارڈ آپ کو دے رہا ہوں۔ میں آپ کو پچھلے 30 دنوں کا ری کیپ دینا چاہتا ہوں۔ اس سے آپ کو نئے بھارت کی رفتار اور نئے بھارت کا پیمانہ دونوں معلوم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کو 23 اگست کا وہ دن یاد ہوگا جب میرے دل کی دھڑکن میرے گلے تک پہنچ رہی تھی، بھول گئے ہر کوئی پرارتھنا کر رہا تھا کہ بھائی صاحب ٹھیک ہو جائیں، کچھ گڑ بڑ نہ ہوجائے، کر رہے تھے نہ؟ اور پھر اچانک سب کے چہرے کھل اٹھے، پوری دنیا نے انڈیا کی آواز سنی... انڈیا از آن دی مون۔ 23 اگست کی وہ تاریخ قومی خلائی دن کے طور پر ہمارے ملک میں امر ہو گئی ہے۔ لیکن اس کے بعد کیا ہوا؟ ایک طرف مون کا مشن کامیاب رہا تو دوسری طرف بھارت نے اپنا شمسی مشن لانچ کیا۔ اگر ہمارا چندریان 3 لاکھ کلومیٹر چلا تو یہ 15 لاکھ کلومیٹر تک جائے گا۔ آپ مجھے بتائیں، کیا بھارت کی رینج کا کوئی مقابلہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں:کچھ لوگوں کا قد بڑھانے کے لیے جی ٹوئنٹی کا استعمال کرنا غلط:شرد پوار

وزیراعظم مودی نے کہا، ''گزشتہ 30 دنوں میں بھارت کی سفارت کاری ایک نئی بلندی پر پہنچی ہے۔ جی-20 سے پہلے برکس سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا۔ بھارت کی کوششوں سے 6 نئے ممالک برکس کمیونٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بعد یونان گئے۔ یہ 40 برسوں میں کسی بھی بھارتیہ وزیر اعظم کا پہلا دورہ تھا اورجتنے بھی اچھے کام ہونے ہیں وہ کرنے کے لیے آپ نے مجھے ہی بٹھایا ہے۔ جی-20 سربراہی اجلاس سے ٹھیک پہلے، میری انڈونیشیا میں کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ اس کے بعد جی-20 میں اسی بھارت منڈپم میں دنیا کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.