ETV Bharat / state

'میڈیا کی طاقت سے ملک کا اخلاقی نقطہ نظربدل سکتا ہے'

author img

By

Published : Aug 30, 2019, 10:31 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:19 PM IST

ملک کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ میڈیا کی طاقت کا استعمال ملک کے اخلاقی نقطہ نظر تبدیل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

'میڈیا کی طاقت سے ملک کا اخلاقی نقطہ نظربدل سکتا ہے'

كلنگا ایف سی سی ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیے جانے کے موقع پر پرنب مکھرجی نے کہا کہ ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کے وسیع تر پھیلاؤ کے باوجود میڈیا کا تعلیمی پہلو زیادہ تر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سامنے آکر یہ بتائے کہ معیاری تعلیمی پروگراموں کے لیے میڈیا اور مواصلاتی آلات کا کس طرح استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا دورہ اور لوگوں سے ملاقات چیلنجنگ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالمیت اور آزادی دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں اور میڈیا اور ہر شخص کے لیے اسی طرح اہم ہے۔

میڈیا ، لوگوں اور سرکاری ملازمین کے درمیان ذریعہ ہے۔ اس کے پاس سماجی انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کی طاقت ہے۔ وہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ طاقت کا غلط استعمال نہ ہو۔

اس موقع پر رائٹرز کے دو صحافیوں کو كلنگا ایف سی سی جرنلزم ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برطانیہ کی بی بی سی، جرمنی کی یوروپین پریس فوٹو ایجنسی اور امریکہ کی پی بی ایس نیوز آور کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہر انعام کے تحت ایک لاکھ روپے کا چیک، ایک ٹرافی، ایک میڈل اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ پرنب مکھرجی نے پیش کیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 8:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.