ETV Bharat / state

سی آر پی ایف کی بٹالین میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 135 پہنچی - کورونا وائرس

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشرقی دہلی میں تعینات ایک بٹالین کے 135 جوان اب تک کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

سی آر پی ایف کی بٹالین میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 135 پہنچی

author img

By

Published : May 3, 2020, 10:03 AM IST

سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ سبھی جوان مشرقی دہلی کے میور وہار فیس۔ 3 میں واقع نیم فوجی دستے کی 31 ویں بٹالین کے رکن ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں میں کافی تعداد میں اس انفیکشن سے متاثر مریضوں کے ملنے کی وجہ سے پورے احاطے کو سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بٹالین کے 135 جوان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس یونٹ سے 480 جوانوں کے نمونے جانچ کے لئے گئے تھے، جن میں سے 458 کے نتیجے آگئے ہیں اور 22 کے نتائج کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بٹالین احاطے میں ایک موبائل ٹسٹ لیب قائم کی گئی ہے تاکہ نمونوں کا تیزی سے کلیکشن یقینی بنایا جاسکے۔ ساتھ ہی پورے احاطے کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سبھی ارکان میں کورونا کی علامت یعنی ایسے مریض کو اس انفیکشن سے متاثر تو ہیں، لیکن اس کی علامات نظر نہیں آتی ہیں اور امید ہے کہ وہ لوگ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ ایک جوان کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ 55 سالہ سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کی منگل کو کورونا سے موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.