ETV Bharat / state

Application for Haj 2022 Pilgrimage: رواں برس عازمین کی درخواستوں میں کمی، اب تک 11 سو درخواستیں موصول - کورونا وائرس کے سبب عازمین حج تذبذب کے شکار

دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے جانے والوں کی درخواستوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ اب تک صرف 11 سو درخواستیں ہی موصول ہوپائی ہیں۔ وہیں بغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد صرف 5 ہی ہے۔ Application for Haj 2022 pilgrimage

عازمین کی درخواست
عازمین کی درخواست
author img

By

Published : Jan 26, 2022, 12:04 PM IST

رواں برس عازمین حج کی درخواست جمع کرنے کی تاریخ ختم ہونے کو ہے۔ اس کے باوجود ابھی تک دہلی میں محض 11 سو عازمین ہی حج بیت اللہ کے لیے درخواست کا فارم پر کر سکے ہیں۔ جب کہ یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے بھی کم ہی ہے۔ Hajj Online Application

حج 2022 کے لیے نومبر ماہ کے اوائل سے ہی آن لائن درخواستوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیکن تقریباً تین مہینے گزر جانے کے باوجود بھی دہلی میں اب تک صرف گیارہ سو درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔

رواں برس عازمین کی درخواستوں میں کمی، اب تک 11 سو درخواستیں موصول

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نائب افسر تعمیل محسن علی سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ایک دن میں ہی اس سے زیادہ درخواستیں جمع ہو جایا کرتی تھیں۔ تاہم اب 80 روز گزر جانے کے باوجود درخواستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو سکا۔

عازمین کی درخواست
ذرائع کے مطابق رواں برس لوگوں میں حج کو لے کر تذبذب برقرار ہے اور کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے بھی اس بار حج کے لئے درخواست نہیں دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے بھی درخواست نہیں دینا چاہتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں سے حج بیت اللہ پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم رواں برس عازمین کو حج پر جانے کی امید ہے کہ البتہ ابھی تک سعودی حکومت نے اس معاملے میں کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.