ETV Bharat / state

Pathaan is House Full فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی دن ایک ہفتہ کے لیے ہاؤس فل ہوگئی

پٹھان فلم کی کئی تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے باوجود فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی دن ایک ہفتہ کے لیے ہاؤس فل ہوگئی ہے۔ The Movie Pathaan became a House Full for a Week on the First day of its Release

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 2:05 PM IST

فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی دن ایک ہفتہ کے لیے ہاؤس فل ہوگئی ہے

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے ترکمان گیٹ علاقہ میں واقع ڈلائٹ سنیما میں فلم پٹھان کی ریلیز کے پہلے روز ہی ہاؤس فل کا بورڈ ٹکٹ کھڑکی پر لٹکا نظر آ رہا ہے۔ ٹکٹ کاؤنٹر پر بیٹھے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پورے ہفتہ کے لیے ان کے پاس ٹکٹ موجود نہیں ہیں اور اب بوکنگ پیر کے بعد کے لیے کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فلم پٹھان شروعات سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے اور اس فلم کے لیے بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کی ایک مہم سوشل میڈیا پر چلائی گئی تھی چاہے وہ فلم پٹھان کا نغمہ بے شرم رنگ ہو یا پھر شاہ رخ خان کا اس فلم سے تعلق، سبھی کچھ اپنی ریلیز سے قبل سے ہی سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پرانی دہلی کے مختلف سنیما ہالز میں جاکر لوگوں سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ صبح 10 بجے ہی فلم کے ٹکٹ خریدنے سنیما گھر پہنچ گئے تھے لیکن چونکہ فلم کی بکنگ پہلے ہی فل ہو چکی ہے اس لیے انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔
یہ بھی پڑھیں:
VHP On Pathan Film گجرات میں وشو ہندو پریشد کا فلم پٹھان کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان

خود کو شاہ رخ خان کا مداح بتانے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ ڈلائٹ سنیما میں ٹکٹ لینے پہنچے تھے لیکن فلم ہاؤس فل ہونے کے سبب انہیں ٹکٹ نہیں مل سکا۔ تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کیسے بھی کرکے اس فلم کو دیکھیں گے۔ وہیں دہلی کے آزاد میدان سے پرانی دہلی فلم دیکھنے آئے ایک مداح کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت اب بین الاقوامی سطح پر پہنچ چکی ہے اور ان کے مداح کافی عرصہ سے اس فلم کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم جب اب یہ فلم ریلیز کر دی گئی ہے تو اس فلم کو دیکھنے کے لیے لوگ سنیما گھروں میں پہنچ رہے ہیں۔
ایک مداح کا کہنا تھا کہ سنیما گھروں میں ہاؤس فل چل رہا ہے۔ جیسا اس فلم کو لے کر کہا جا رہا تھا کہ اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ یہاں ایسا بالکل بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ سبھی لوگ فلم دیکھنے آ رہے ہیں اور لوگوں کو فلم کا ٹکٹ بھی نہیں مل پا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فلم پٹھان مسلسل تنازعات میں رہنے کی وجہ سے پہلے ہی کافی پاپولر ہو چکی تھی اور آخر میں وزیر اعظم مودی کے ایک بیان کے بعد سے اس فلم کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔ اسی وجہ سے لوگوں میں اس فلم کو دیکھنے کے لیے تذبذب تھا۔ جسے اب لوگ فلم دیکھ کر ہی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.