ETV Bharat / state

دہلی: بدمعاشوں کی شوروم پر فائرنگ

جنوبی دہلی کے تگڑی علاقے میں بدمعاشوں نے ناجائز وصولی کی مخالفت کرنے پر کپڑوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

کپڑے کی ناجائز وصولی نہ ملنے پر بدمعاشوں نے شو روم پر کی فائرنگ

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:56 AM IST

جنوبی دہلی میں بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہے کہ انہیں پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔ بدمعاش جرائم کرنے کے بعد بہت آرام سے فرار بھی ہوجاتے ہیں۔ تگڑی علاقے میں جمعہ کی شام بدمعاشوں نے کپڑے کے شوروم پر حملہ کیا۔ جرائم پیشوں نے دکاندار کے کپڑے مفت دینے سے انکار کرنے پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے۔ فی الحال دہلی پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جنوبی دہلی کے تگڑی علاقے میں بدمعاشوں نے جمعہ کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب کپڑوں کے ایک شوروم پر حملہ کیا۔ دکاندار کے مطابق موٹرسائیکل سے تین افراد آئے۔ بدمعاشوں نے اپنے ساتھیوں کو کپڑے مفت میں دینے کو کہا جس کی دکاندار نے مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: راہل نے نرسمہا راؤ کی یوم پیدائش صدی برس منانے پر مبارکباد دی

اس کے بعد تینوں جرائم پیشوں نے دکان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد بدمعاشوں نے پتھر سے دکان کا شیشہ بھی توڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ دکاندار نے فوری طور پر تگڑی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں اطلاع دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی اس سے قبل ہی بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔

تاہم تگڑی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ ان جرائم پیشوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تینوں قریبی علاقوں سے ہیں۔ تاہم دہلی پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.