خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے بانی فاروق صدیقی نے بتایا کہ کیمپ میں حوض رانی کے تقریباً 175 لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کی گئی۔ ان میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی رہی۔
بچوں کی آنکھوں کی جانچ پر زیادہ توجہ دی گئی کیوں کہ گذشتہ 1 سال سے بچوں کی آن لائن کلاسز لی جا رہی ہے جس کے باعث بچوں میں موبائل اور لیپ ٹاپ کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بچوں پر مضر اثرات پڑنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ جانچ کے بعد کچھ بچوں میں اس کے اثرات ظاہر بھی ہوئے۔
فاروق صدیقی نے بتایا کہ کیمپ میں مفت آنکھوں کی جانچ کے علاوہ جن لوگوں کی بینائی کمزور پائی گئی انہیں چشمہ دینے کا بھی انتظام کیا گیا۔
واضح رہے کہ انسانیت فاؤنڈیشن کافی عرصے سے سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فاونڈیشن کی ہر سطح پر ستائش اور پزیرائی ہو رہی ہے۔