محترمہ واڈرا نے پیر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر آٹو موبائل پرزے بنانے والی کمپنی باش کے ہر مہینے10دن پروڈکشن بند رکھنے کی رپورٹ کو پیش کرتے ہوئے لکھا،’’اقتصادی بحران کی وجہ سے کمپنیوں میں دس دس دن تک تالے لگیں گے۔وہاں کوئی کام نہیں ہوگا،لیکن بی جےپی حکومت نے معیشت بہتری کے اپنے ایجنڈے پر جان بوجھکر تالا لگایا ہوا ہے۔‘‘
انہوں نے آگے لکھا ’معیشت کی حالت بہت خراب ہے اور حکومت منہ چراکر بچ نکلنے کے طریقے سوچ رہی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے آٹوموبائل سیکٹر میں مانگ پچھلے کئی برسوں کے مقابلے اس سال نچلی سطح پر ہے۔حکومت نے حال ہی میں معیشت میں بحران سے ابھرنے کےلئے کئی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان اقدامات میں کمپنی انکم ٹیکس میں کٹوتی شامل ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی)گزشتہ چھ برسوں کی نچلی سطح پانچ فی صد پر آگئی۔جی ڈی پی کی یہ سطح 13-2012کی پہلی سہ ماہی کے بعد سب سے کم ہے۔ اس وقت جی ڈی پی 4.9فیصد رہی تھی۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے گزشتہ ہفتے اعلان کردہ رواں مالی سال کی چوتھی دوماہی مانیٹری پالیسی میں جی ڈی پی کے 6.9ہونے کا اندازہ جسے گھٹاکراب 6.1 فیصد کر دیا گیا ہے۔