ETV Bharat / state

دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں کا کام 3 مئی تک معطل

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 10:18 AM IST

کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں اضافے کے اعلان کے بعد دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں میں 3 مئی تک کام کاج معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے انتظامی اور جنرل سپرویژن کمیٹی نے لیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں کا کام 3 مئی تک معطل
دہلی ہائی کورٹ اور نچلی عدالتوں کا کام 3 مئی تک معطل

ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انتہائی اہم مقدمات کی سماعت پہلے کی طرح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ ساتھ ہی ہائیکورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بینچز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مزید مقدمات نمٹائے جاسکیں۔

ہائی کورٹ نے 16 اپریل سے 2 مئی تک درج تمام مقدمات کی سماعت جون اور جولائی میں کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے نچلی عدالتوں میں 16 اپریل سے 2 مئی تک کے مقدمات ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نچلی عدالتیں اپنی ویب سائٹ پر معلومات اپ لوڈ کریں گی۔

ہائیکورٹ نے نچلی عدالتوں کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سسکو ویب ای ایکس (Cisco WebEx )کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سے کہا ہے کہ وہ اہم معاملات کی سماعت کے لئے صلاح مشورے کے طریقہ کار پر اپنے میکنزم کے بارے میں فیصلہ کریں۔

ہائیکورٹ نے نچلی عدالتوں کو حکم دہا ہے کہ وہ ضمانت اور دیگر ضروری دیوانی مقدمات کی سماعت کے لئے عدالتی افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی۔ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی احاطے کے اندر سماجی دوری کی سختی سے پیروی کی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.