راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ وائیناڈ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج ایک ٹویٹ کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا کہ "بھارت مسلسل مودی میڈ سانحہ سے نبرد آزما ہے۔ خاص طور پر بچوں کی، بھوک سے مرنے کی خبریں دل کو دہلادینے والی ہیں۔ جب گوداموں میں ضرورت سے زیادہ اناج موجود ہے، تو حکومت اس کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟"۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے مسٹر راہل گاندھی نے عالمی بھکمری انڈیکس کے لئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ورلڈ ہنگر انڈیکس -2020 کی 107 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 94 ویں نمبر پر تھا۔ اس انڈیکس میں ہندوستان کا مقام نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی نیچے ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص 'دوستوں' کی جیب بھر نے میں مصروف ہے"۔