ETV Bharat / state

بچی کی جنسی زیادتی کا معاملہ: دہلی خواتین کمیشن کا ایمس کا دورہ - اس طرح کے الزامات پر کوئی سخت اقدام اٹھایا جارہا ہے

دہلی میں 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جس کی حالت تشویشناک ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے ایمس کا دورہ کرکے متاثرہ سے ملاقات کی ہے۔

chairman of the delhi women's commission swati maliwal
بچی کی جنسی زیادتی کا معاملہ: دہلی خواتین کمیشن کا ایمس کا دورہ
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 6:34 PM IST

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے نئی دہلی کے پشچم وہار میں 12 سالہ بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے سلسلے میں آج متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ سے ایمس ہسپتال میں ملاقات کی۔ نیز ڈاکٹروں سے متاثرہ کی حالت کے بارے میں بھی معلومات لی۔

بچی کی جنسی زیادتی کا معاملہ: دہلی خواتین کمیشن کا ایمس کا دورہ

جس کے بعد سواتی مالیوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بچی کی حالت بہت سنگین ہے۔ بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی گئی ہے بلکہ اس کے ساتھ انتہائی ظلم اور حیوانیت والا سلوک کیا گیا ہے۔ ابھی بچی ایمس ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

دہلی خواتین کمیشن نوٹس کے بعد اب دہلی پولیس کو سمن جاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل، ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے اس پورے معاملے پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ لیکن 2 دن گزر جانے کے بعد بھی اس معاملے میں دہلی پولیس نے نہ تو کسی کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دہلی: نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

سواتی مالیوال نے کہا ہے کہ 12 سالہ معصوم کی جنسی زیادتی کا واقعہ ملک کے دارالحکومت میں گھر میں داخل ہونے کے بعد انجام دیا جاتا ہے اور دہلی پولیس ابھی تک اس معاملے میں کچھ نہیں کر پا رہی ہے۔

سواتی مالیوال نے کہا کہ وہ بچوں کو درپیش مشکلات کو لےکر مسلسل آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اس کے بعد ملک میں قانون بنایا گیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کچھ قانون نافذ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اس طرح کے الزامات پر کوئی سخت اقدام اٹھایا جارہا ہے۔ تاکہ اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.