ETV Bharat / state

Cabinet Approved Seven Rail Projects کابینہ نے 32500 کروڑ روپے کے سات ریل پروجیکٹوں کو منظوری دی - وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ان ریل منصوبوں کو منظوری دی۔

مرکزی کابینہ
مرکزی کابینہ
author img

By

Published : Aug 16, 2023, 6:39 PM IST

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آج ملک کی نو ریاستوں میں 2339 کلومیٹر لمبی ریلوے لائنوں کی صلاحیت میں توسیع کے سات منصوبوں کو منظوری دے دی ہے جس پر 32 ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس سے سامان اور مسافروں کی نقل حمل بہت آسان ہو جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ان ریل منصوبوں کو منظوری دی۔ کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ صد فیصد مرکزی فنڈنگ ​​کے ساتھ ان پروجیکٹس کے نفاذ سے ریلوے کے مصروف ترین حصوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہو گی جس سے آپریشن میں آسانی اور بھیڑ کم ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ اتر پردیش، بہار، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے 35 اضلاع کا احاطہ کریں گے اور اس سے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں 2339 کلومیٹر کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان منصوبوں کی وجہ سے ریاستوں کے لوگوں کو 7.06 کروڑ انسانی دن کا روزگار ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو ڈرون آپریشن کی تربیت دی جائے گی، مودی

ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ گورکھپور-بالمیکی نگر (99 کلومیٹر) ڈبلنگ، چوپن-چونار (102 کلومیٹر) ڈبلنگ، تلنگانہ گنٹور-بی بی نگر (239 کلومیٹر)، مڈکھیڈ-میڈچل اور محبوب نگر-دھون (417.68 کلومیٹر) کو دوگنا کرنا، نرگنڈی -بارنگ اورکھردا روڈ-وجینگرم (385 کلومیٹر) تیسری لائن، گجرات میں سامکھیالی-گاندھیدھام (52 کلومیٹر) تیسری اور چوتھی لائن اور بہار کے سون نگر-انڈال (مغربی بنگال) (374 کلومیٹر) تیسری اور چوتھی لائن بچھانے کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.