ETV Bharat / state

’نیاس‘ کے اعلان کا دہلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں: جاویڈکر - جاویڈکر نے کہا رام جنم بھومی کا اعلان دہلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں

وزیر اطلاعات ونشریات اور بھارتی جنتا پارٹی کے دہلی انتخابات کے انچارج پرکاش جاویڈکر نے بدھ کو کہا ہے کہ ’شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس‘ کے اعلان کی ٹائمنگ کا دہلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے دہلی انتخابات کے انچارج پرکاش جاویڈکر

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:10 AM IST

جاویڈکر نے مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی اطلاع دینے کے سلسلے میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس کی تشکیل کا فیصلہ ایودھیا کے لیے ہے اور انتخابات یہاں دہلی میں ہورہے ہیں۔اس فیصلے کا دہلی کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ نیاس کے لئے دیا گیا تین مہینے کا وقت 9 فروری کو ختم ہورہا تھا اور دہلی میں ووٹنگ 8 فروری کو ہونی ہے اور ایسے میں حکومت انتخابی ضابطہ اخلاق کے ہٹنے کا انتظار کرکے 9 فروری کو اس کا اعلان کرسکتی تھی اس پر جاویڈکر نے کہا کہ انتخابات صرف دہلی میں ہورہے ہیں پورے ملک میں نہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں دیگر فیصلوں کے ساتھ شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس کے تشکیل کو بھی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 67.703ایکڑ تحویل میں لی گئی زمین بھی نیاس کو منتقل کرنے پر کابینہ نے اپنی منظوری دی۔

جاویڈکر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ مسجد کی تعمیر کے لیے دیے گئے حکم کے مطابق پانچ ایکڑ زمین ایودھیا میں ہی دی جائے گی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.