ETV Bharat / state

Death Anniversary of Dr Zakir Husain جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی 54 ویں برسی منائی گئی

author img

By

Published : May 3, 2023, 9:10 PM IST

بھارت کے سابق صدر و جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق چانسلر اور وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کی 54 ویں برسی آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منائی گئی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈاکٹر ذاکر حسین کی 54 ویں برسی منائی گئی

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج سابق صدر جمہوریہ ہند اور سابق امیر جامعہ اور شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی 54 ویں برسی منائی گئی۔ جامعہ اسکول کے طلبا، یونیورسٹی کے طلبا، اساتذہ اور یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملہ اور مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کے اہل خانہ نے جامعہ کیمپس میں واقع ان کے مزار کی زیارت کی اور ان کی قبر پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔

جامعہ کے بانی ڈاکٹر ذاکر حسین کی 54 ویں برسی منائی گئی

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ 'اس یونیورسٹی کے لیے ان کی عظیم اور مقدس خدمات بے پایاں ہیں۔' شیخ الجامعہ نے کہا کہ وہ ایک عظیم مجاہد آزادی، ماہر تعلیم، ماہر معاشیات اور مایہ ناز دانشور تھے۔ انہیں بھارت رتن سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ ہند اور سابق امیر جامعہ اور شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی، ملت اور ملک کی خوش حالی اور فلاح کے لیے اپنی غیر معمولی بصیرت، دور اندیشی اور غیر معمولی یقین سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قد اونچا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Floral Tribute to Dr Zakir Hussain: ملک کے پہلے مسلم صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اعلان کے بعد رکھی گئی تھی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ جنگ آزادی کے متوالوں کی بے پناہ قربانیوں کا سلہ ہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین اور مولانا محمد علی جوہر ان یونیورسٹی کے بانیان میں شمار کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.