ETV Bharat / state

پولیو سے آزاد کرنے میں تعاون دینے والوں کا شکریہ - مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن

صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ’پولیو کے عالمی دن‘ کے موقع پر ملک کو پولیو سے آزاد کرنے کے مشن میں اہم کردار ادا کرنے والے اپنے معاونین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پولیو سے آزاد کرنے میں تعاون دینے والوں کا شکریہ
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 2:19 PM IST

ڈاکٹر ہرش وردن نے جمعرات کے روز ٹوئیٹر پر کہا کہ ہم سب نے متحد ہوکر پولیو کو شکست دی ہے آج میں اپنے ان سبھی معاونین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کو پولیو آزاد کرانے کے مشن میں کندھے سے کندھا ملاکر میرا ساتھ دیا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم پولیو کے تئیں بیداری پیدا کریں۔

واضح رہے کہ صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے 27 مارچ 2014 کو ہندوستان کو پولیو سےآزاد ملک قرار دیا تھا۔

سال 2014 میں دلی میں واقع ڈبلیو ایچ او کے دفتر میں منعقد تقریب میں جنوب۔ مشرقی ایشیا کو پولیو سے پاک خطہ قرار دیا۔
اس کے تحت ہندوستان کو بھی پولیو سے آزاد ملک کا درجہ دیا گیا، ڈبلیو ایچ او کے جنوب۔ مشرقی ریجن سرٹیفیکیشن کمیشن صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وارت کو پولیو سے پاک ملک کا سرٹی فکیٹ سونپا تھا۔

پولیو سے پاک کے اعلان میں جنوب۔ مشرقی ایشیائی ریجن میں ہندوستان سمیت کل 11 ممالک شامل ہیں۔

سب سے پہلے 1994 میں امریکہ، سال 2000 میں مغربی بحرالکاہل (ویسٹر پیسفک) خطہ اور سال 2002 میں یوروپی خطے کو پولیو سے آزاد قرار دیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.